خود حفظ کیا مگر بیٹے کو بھی حافظ قرآن بنایا ۔۔ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کون ہیں؟ جانیے کے بارے میں دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

پاکستان آرمی میں نئے آرمی چیف کے لیے جنرل عاصم منیر کے نام پر وزیر اعظم شہباز شریف نے رضامندی کا اظہار کیا ہے، جبکہ چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے لیے جنرل شمشاد کا نام۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو جنرل عاصم منیر سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

حال ہی میں آرمی چیف کی تقرری کے لیے جو نام سب سے زیادہ سامنے آیا وہ جنرل عاصم منیر کا تھا، تاہم آج وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی انہی کے نام پر توجہ دی۔

فوج کے مشکل ترین میدانوں سے لے کر برفی چوٹیوں تک جنرل عاصم منیر نے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جنرل عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے بجائے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے فارغ التحصیل ہیں۔

جنرل عاصم ملٹری انٹیلی جنس کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں، لیکن سب سے منفرد بات یہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کو سنبھالنے والے عاصم منیر کو فیلڈ انٹیلی جنس اور اطلاعات کے شعبے کے حوالے سے بھی کافی تجربہ حاصل ہے۔

سیاچن کے ٹھنڈے ترین اور اونچے ترین علاقے کی کمانڈ ہو یا پھر مغربی سرحد اور قبائلی علاقوں کے حوالے سے تجربہ ہو، جنرل عاصم منیر ان سب چیزوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔

آپریشن ردالفساد میں بھی داخلی سلامتی کے شعبوں میں اپنی کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

مذہبی لگاؤ رکھنے والے جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں جبکہ بیٹے کو بھی قرآن حفظ کرایا تھا۔ بیٹے کو حفظ کرانے کا مقصد بھی یہی تھا کیونکہ انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ ایک حافظ قرآن کس حد تک اہمیت رکھتا ہے۔ بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران عاصم منیر نے قرآن پاک حفظ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More