دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات

بی بی سی اردو  |  Sep 15, 2025

قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں عرب لیگ اور دیگر اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین طہٰ نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں اکٹھے ہوئے ہیں جب خطے کو بہت چیلنجز درپیش ہیں۔امریکی وزیر خارجہ سے یروشلم میں ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں جبکہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ بہتر مستقبل کے مستحق ہیں مگر یہ حماس کے خاتمے تک ممکن نہیں۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر سیلابی صورتحال بر قرار ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More