بیٹے کو میدان میں دیکھا اور پھر ۔۔ ماں نے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے بیٹے کو کھیلتا دیکھ کر کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور جب اولاد کسی مقصد میں کامیاب ہوجاتی ہے تو والدین کے لیے وہ لمحہ نہایت خوشی کا ہوتا ہے۔

جو ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں اسے دیکھ کر آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ اولاد کی کامیابی کی خوشی کیسے منائی جاتی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ قطر میں اس وقت جاری ہے۔ ہر ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے اہلخانہ انہیں مختلف انداز سے سپورٹ کر رہے ہیں۔ کینیڈین ٹیم کے کھلاڑی 27 سالہ فٹبالر سیم ایڈی کوبی (Sam Adekugbe) کینیڈا کی ٹیم سے کھیل رہے ہیں۔

مذکورہ کھلاڑی سیم کو ان کی والدہ گھر بیٹھے دیکھ رہی ہیں اور انہیں اپنے بیٹے کے فیفا ورلڈ کپ میں کھیلتے دیکھنے کا خواب پورا ہونے پر بہت خوشی ہے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے دن کے آخری میچ میں بیلجیئم کے خلاف سیم ایڈی کوبی ایکشن میں نظر آئے تو وہیں دورانِ میچ کھلاڑی کی والدہ بیٹے کو ٹی وی پر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈین فٹبالر کی والدہ بیٹے کو سب سے بڑے ایونٹ میں کھیلتا دیکھ کر خوشی سے اچھلنے لگتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سیم ایڈی کوبی کی والدہ کے جذبات کو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More