میں آذان سننے مسجد جاتا تھا تاکہ خُدا سے بات کرسکوں ۔۔ ایک ہاتھ سے معذور مورگن فری مین کی زندگی کا وہ مشکل وقت جس نے انہیں بدل کر رکھ دیا، جانیے

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

فیفا ورلڈکپ 2022 کی شروعات ایک نئے ڈھنگ سے ہوئی جس میں پہلی مرتبہ قرآن کی تلاوت ہوئی اور سٹیڈیم کے ہالز میں انٹری کی جگہوں پر حدیث اور دیگر قرآنی آیات کو خوبصورت کیلیگرافی کی صورت میں دیکھا گیا جوکہ شاید فیفا عالمی ورلڈکپ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس مرتبہ اوپننگ تقریب ہالی وڈ کے مشہور آنجہانی اداکار مورگن فری مین نے کی اور ساتھ ہی ایک عرب معذور بچے نے جس کو دنیا بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ آج ہم بات کر رہے ہیں دنیا بھر میں مشہور اداکار فری مین کی جنہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے لیے جس قدر محنت کی اور در در کی ٹھوکریں کھائیں وہ دردناک لمحات صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو اس دور سے گزرا ہو۔

مارگن ایک امریکی اداکار، ہدایتکار اور کمپوزر ہیں۔ یہ نائجیریا کے ایک ایسے علاقے میں پیدا ہوئے جو پسماندگی کا شکار تھا۔ ان کے آباء و اجداد شہنشاہوں کےغلام ہوا کرتے تھے اور یہ اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملک منتقل ہوئے مگر ان کے والدین نے بھی ان کو اپنے پاس نہر کھا۔ ماں باپ کبھی انہیں دادا دادی کے گرھ بھیجتے تو کبھی نانا نانی کے گھر اور یوں ان کی ساری زندگی فٹ بال کی طرح ایک جگہ سے دوسرئ جگہ گھوم کر گزری۔

فری مین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں ایک دن میں اسکول گیا اور کلاس میں استاد نے مجھے کرسی ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھنے کے لیے کہا تو میں نے ان کی بات نہ مانی جس کے بدلے وہ مجھے پرنسپل کے پاس لے گئے اور سزا کے طور پر انہوں نے مجھ سے ایک ڈرامے میں اداکاری کرنے کا کہا میں نے کردکھائی تو لوگوں نے خوب پسند کیا بس اسی دن سے میں اداکاری کی جانب مائل ہوا اور اپنے فن کا لوہا منوایا۔

یہ اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ: " ہم اتنے غریب تھے کے کئی دنوں تک گھر میں فاقہ کشی بھی ہوئی مگر خدا نے آگے بڑھنے کی ہمت و حوصلہ دیا اور اس کے بعد ہم نے اپنی زندگی کی منزلین عبور کیں۔ لیکن اس سب میں مجھے کہیں خُدا نظر نہ آیا۔ میں ہمیشہ خُدا کو دیکھنے اور اس سے بات کرکے سکون حاصل کرنے کی تلاش میں رہتا ہوں، چرچ بھی جاتا ہوں مگر ایک خلش ہے جو باقی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مصر کے شہر قائرہ میں ایک مشہور مسجد میں بھی گیا اور وہاں آذان سنی، نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کو دیکھا تاکہ خدا کو شاید میں بھی حاصل کرسکوں، بات کرسکوں اپنے دل کو سکون میں دیکھوں اور اس وتق مجھے لگا کہ شاید مسلمانوں کا خدا کہیں نہ کہیں ان سے رابطے میں ہے اور پھر میں اس جگہ کئی مرتبہ آیا تاکہ میں اپنے اور ان کے خُدا کا فرق محسوس کرسکوں۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ مالک ایک ہی ہے ہماری پرستش کا طریقہ منفرد ہے بس۔ "

٭ فری مین کے متعلق ایک اور بات مشہور ہو رہی ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی ابتدائی تقریب میں انہوں نے ہاتھ میں دستانہ کیوں پہنا ہوا تھا؟ دراصل فری مین کا آج سے 14 سال قبل ایک خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے بعد ان کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں اور ہاتھ سے معذور ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے ہاتھ کو یوں چھپا کررکھا ہوا تھا۔ مورگن فری مین نے 2010 میں بتایا تھا کہ ’میرے ہاتھ کی رگیں ضائع ہو گئی ہیں اور پھر وہ ٹھیک نہیں ہو سکیں، اس لیے میں ہاتھ کو ہلا نہیں سکتا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More