اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کرنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمری پر دستخط سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو گا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام نیک شگون ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ تمام اداروں کو اپنی ائینی حدود میں رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمریوں پر دستخط کردیے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سمریوں پر دستخط کے بعد جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف مقرر ہو گئے ہیں۔