گاڑیاں بھی ڈوب گئیں اور لوگ بھی ۔۔ سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی مچانے کے مناظر، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 25, 2022

سردیوں کی پہلی بارش اکثر ممالک میں ہوچکی ہے لیکن سعودی عرب میں پہلی بارش گذشتہ روز صبح سویرے ہوئی اور اب تک شہر پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ جسکے باعث مرکزی شاہرایں ڈوب گئیں جبکہ تمام انڈر پاسز کو پانی بھر جانے کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ بارشوں کے پیشِ نظر فضائی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔

سب سے زیادہ بارش جدہ میں ہوئی جس میں کئی مقامات پر سیلابی ریلے میں لوگ بھی بہہ گئے اور گاڑیاں بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ بہہ گئیں۔ بارش کے بعد تباہی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ہر کوئی اللہ سے رحم کی دعائیں مانگ رہا ہے ۔

مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ’رہائشیوں کی سلامتی کے لیے امیر ماجد، فلسطین انڈر پاس، کنگ عبد اللہ ، کنگ فہد، انڈر پاس، جامعہ انڈر پاس اور کنگ عبداللہ، طریق مدینہ انڈر پاس کو احتیاطی طور پر بند کردیا ہے۔‘

وہیں مکہ مکرمہ اور دیگر شہروں میں بھی تیز بارشیں ہو رہی ہیں جس سے جل تھل ایک ہوگیا۔

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ’مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے فضائی کمپنی سے رابطہ کر لیں۔ شدید بارش، گرج چمک اور تیز ہوا کے باعث متعدد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔ فضائی کمپنیاں متاثر ہونے والی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کریں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More