خلا سے پھینکا گیا انڈہ ٹوٹا کیوں نہیں؟ حیران کر دینے والی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 27, 2022

یوں تو انڈے بڑے ہی نازک ہوتے ہیں اور اکثر بازار سے گھر لاتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں لانے اور رکھنے میں بہت احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے البتہ حال ہی میں خلا سے انڈہ پھینکا جانے کا تجربہ کیا گیا جس میں انڈہ واپس تو زمین پر آیا لیکن گرا نہیں۔ ویڈیو دیکھیں

یہ دلچسپ تجربہ کرنے والے معروف یوٹیوبر مارک رابر ہیں جنھوں نے مختلف گیجٹس کے استعمال سے خلا سے انڈہ زمین پر پھینکا اور جی پی ایس کی مدد سے انڈے کی لوکیشن کا حساب بھی لگاتے رہے۔ خلا سے پھینکا گیا انڈہ امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا موجاو کے علاقے وکٹر ویلی میں گرا۔

واضح رہے کہ چونکہ انڈے کو ایک غبارے اور راکٹ کے اندر رکھ کر خلا سے پھینکا گیا تھا اس وجہ سے وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہا البتہ اس قدر اونچائی سے گر کر بھی صحیح سلامت رہنا کسی قدر تعجب کی بات ضرور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More