بھارتیوں کو مروڑ اٹھیں یا چیخیں آسمان تک جائیں ۔۔ قطر پیسوں کیلئے اسلام پر سمجھوتا نہیں کریگا

ہماری ویب  |  Nov 28, 2022

مسلمانوں کی بات ہو اور بھارت اس میں ٹانگ نہ اڑاے ایسا کبھی ہوہی نہیں سکتا اور اب قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ پر بھی بھارتیوں کے پیٹ میں شدید مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں مار کھا کر واپس آنے والے بھارتیوں کا فٹ بال سے دور دور تک لینا دینا نہیں لیکن کیونکہ یہ ایونٹ ایک مسلمان ملک میں ہورہا ہے تو اس لئے بھارت سے برداشت کرنا مشکل ہے۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارت کو قطر میں ورلڈکپ کے حوالے سے اعتراضات کن باتوں پر ہیں۔ بھارت کوسب سے بڑی تکلیف ہے ڈاکٹر ذاکر نائیک۔

جی ہاں ۔ سیکولر سیکولر کا ڈھول پیٹنے والے بھارت میں دنیا کے مشہور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد ہے اور ان کے ٹی وی چینل کی نشریات بھی دکھانا منع ہے لیکن قطر نے بھارت کو ایسا کرارا جواب دیا ہے کہ بھارتی اپنے زخم چاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

وہ یوں کہ قطر نے جہاں ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے بے بہا پیسہ لگایا ہے وہیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے دنیا بھر سے علمائے حق کو میدان میں اتاردیا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں غیر مسلمان دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔

اب آتے ہیں بھارت کے دوسرے اعتراض کی طرف۔۔ تو بھارت دوسرا اعتراض ہے کہ قطر شائقین فٹ بال کو شراب نوشی کی اجازت نہیں دے رہا اور بیئر گراؤنڈ میں پینے کی اجازت نہیں۔

دوستو یہاں سوال یہ ہے کہ ڈیڑھ /دو گھنٹے کے میچ میں شراب اور بیئر پینے کیلئے گراؤنڈ میں جانا ہے یا میچ دیکھنے۔ یعنی بھارتی میڈیا کو تکلیف اس بات کی ہے کہ میچ سے پہلے اور گراؤنڈ میں شراب کیوں نہیں پی سکتے۔ تو جناب اگر آپ کو شراب پینی ہے تو آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں تاکہ آپ کی مہ نوشی کی وجہ سے دوسروں کی تفریح غارت نہ ہو۔

بھارتی میڈیا کو ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ قطر میں خواتین کو نازیبا لباس پہننے کی اجازت کیوں نہیں ہے۔ تو دوستو اگر آپ میچ دیکھنے آئے ہیں تو آپ میچ پر دھیان دیں اور لباس تو ویسے بھی مناسب ہونا چاہیے لیکن بھارت میں حجاب پر مسلمان بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ریپ کے واقعات کی وجہ سے پوری دنیا میں بدنام بھارتی لباس اور عورت کی عزت کو کہاں سمجھ سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے قطر میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہ دینے پر بھی اعتراض اٹھا یا ہے۔۔ اب کوئی ان بھارتیوں سے پوچھے کہ کس مذہب میں غیر شادی شدہ مردوں اور خواتین کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت ہے؟۔

حتیٰ کہ ہندو مذہب بھی غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارتی میڈیا کس بنا پر قطر کے قوانین کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ کیا بھارتی میڈیا اسلام دشمنی میں اخلاقیات اور انسانیت کی تمام حدیں پار نہیں کررہا؟

دوستو! شائد آپ کو معلوم نہیں کہ قطر نے اس ورلڈکپ کے انعقاد پرتقریباً 230 ارب ڈالر خرچ کئے ہیں جو کہ پاکستان کے کئی سالوں کے بجٹ سے بھی زیادہ ہیں لیکن ایمان کی قوت سے مامور قطر اربوں ڈالرز کا نقصان تو برداشت کرسکتا ہے لیکن غیر اسلامی اور غیر شرعی چیزوں کی کبھی اجازت نہیں دے سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More