ماں کا ماتھا چوم لیا۔۔ بیلجیئم کو شکست دینے پر کھلاڑی کی خوشی کی انتہا نہ رہی! ویڈیو دیکھ کر سب ہی جذباتی ہوگئے

ہماری ویب  |  Nov 28, 2022

بچہ اپنی ہار جیت کے جذبات سب سے پہلے اپنی ماں سے بانٹنا چاہتا ہے لیکن حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ سے وائرل ہونے والی اس خوبصورت ویڈیو نے ثابت کیا کہ بھلے انسان کتنا ہی بڑا ہوجائے اس کے یہ جذبات کبھی نہیں بدلتے۔ عالمی رینکنگ میں نمبر 2 کے عہدے پر فائز بیلجیئم کی ٹیم کو ہرانے کے بعد مراکشی کھلاڑی اشرف حکیمی نے اپنی خوشی کا اظہار اپنی والدہ کے ماتھے کو چوم کر کیا۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیلجیئم کو 2-0 سے تاریخی شکست دینے پر کھلاڑی کی خوشی ی انتہا نہ رہی۔ سب سے پہلے انھوں نے زمین پر سجدہ کیا اس کے بعد اپنی ماں ک پاس گئے اور گلے لگے۔ والدہ نے بھی بیٹے کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔

بیلجیئم کی شکست ایک معجزہ

واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر ہے اس لحاظ سے بیلیئم کو ہرانا مراکش کے لئے کسی معجزے سے کم نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More