لیونل میسی یا لیوینڈوسکی ورلڈ کپ میں کون آگے جائے گا!

اردو نیوز  |  Dec 01, 2022

ارجنٹائن کا سٹار لیونل میسی اور  پولینڈ کے سٹار رابرٹ لیوینڈوسکی مستقبل کے اس خواب کے ساتھ بدھ کی شام  آمنے سامنے ہوں گے اور ورلڈ کپ میں ان کی مہم جوئی کایہ آخری موقع  ہے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق یورپی کلب فٹ بال کے دو سب سے بڑے ستاروں میں سے کوئی ایک قطر میں جاری ورلڈ کپ کے  ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گا تو ورلڈ کپ کے حصول کی دوڑ کے لیے اس کے کیریئر کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

ارجنٹائن کے لیونل میسی پہلے ہی ڈیاگو میراڈونا کی تقلید کرنے اور ورلڈ کپ جیتنے کی اپنی آخری کوشش میں ہیں اور ساتھ ہی ساتھ  اپنے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست سے ورطہ حیرت میں ہیں۔

 بعدازاں ارجنٹائن نے گروپ میچ میں میکسیکو کو 2-0 سے شکست دی اور تین پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہےاور گروپ پوزیشن میں سعودی عرب کے برابر  اور پولینڈ سے ایک پوائنٹس نیچے ہے۔

پولینڈ سے فتح ہی اس بات کی ضمانت دے گی کہ عالمی شہرت یافتہ35 سالہ  لیونل میسی کی قطر میں دسمبر تک  موجودگی برقرار رہ سکتی ہے۔

میسی، میراڈونا کی تقلید میں ورلڈ کپ جیتنے کی آخری کوشش میں ہیں۔ فوٹو ٹوئٹرواضح رہے کہ ارجنٹائن کا ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ سے آوٹ ہوکر واپس جانا شائقین کے لیے اچھا خاصا دھچکا ہو گاجب کہ میسی کے مداحوں کی عالمی فوج ورلڈ کپ میں اس کی جیت کے لیے بے چین ہے۔

ورلڈ کپ 2022 کے گروپ سی میں اپنے تیسرے اورآخری میچ میں ارجنٹائن اور پولینڈ کی ٹیمیں آج رات 10 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More