منکی پاکس کا نام تبدیل ، نیا نام ایم پاکس رکھ دیا گیا

ہم نیوز  |  Dec 01, 2022

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی بیماری کا نام تبدیل کر کے  ایم پاکس کر دیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے رواں سال  تیزی سے پھیلنے والی بیماری منکی پاکس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ بیماری کو ایم پاکس کا نام دیا گیاہے۔بین الاقوامی ماہرین سے مذاکرات کے بع دنام کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے  کہ دونوں نام ایک سال تک استعمال کئے جا سکیں گے۔ بتدریج منکی پاکس کو ایم پاکس سے بدلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک سال کے بعد بیماری کو صرف ایم پاکس کہا جا سکے گا۔  البتہ ویب سائٹ اور ڈیٹابیس میں سرچ کی سہولت کے لیے منکی پاکس کا نام برقرار رہے گا۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا لفظ تضحیک آمیز اور تعصبانہ انداز میں استعمال کرنےکی باعث بیماری کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جانوروں کی تنظیموں کی جانب سے بھی بیماری کا نام انسان دوست جانوربندر کے نام سے منسوب کرنے پر اعتراض دیکھنے میں آیا۔

عالمی ادارہ برائے صحت نے اس سال اگست کے وسط میں بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مرض کا متبادل نام بتائیں۔ ادارے کے مطابق اس وبا میں بندروں کا کردار بہت معمولی ہے اور انہیں اس جانور سے تشبیہہ دینا درست عمل نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ڈنمارک میں 1958 میں تحقیق کے لیے رکھے گئے بندروں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اس کا نام منکی پاکس رکھا گیا تھا لیکن یہ بیماری دیگر جانوروں زیادہ تر چوہوں میں بھی پائی گئی۔

انسانوں میں پہلی بار اس بیماری کو 1970 میں کانگو میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد انسانوں میں اس کا پھیلاؤ مغربی اور وسطی افریقی ممالک تک محدود رہا تھا۔ جبکہ رواں سال کے شروع میں یہ بیماری افریقہ سے باہر بھی پائی گئی بلکہ تیزی سے پھیلتی ہوئی رپورٹ ہوئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More