پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 01, 2022

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عمران خان اگر اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم الیکشن میں جائیں گے۔

سابق صدر پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے انتخابات ہمیں سوٹ کرتے ہیں اور نہ جمہوریت کو۔

آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے گمراہ دوستوں کو واپس لانا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری گزشتہ دو ہفتوں سے ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے متحرک ہیں، اس دوران وہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور سابق وزیراعظم و ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔

اسمبلیاں توڑیں تو جنرل الیکشن نہیں صرف ان صوبوں میں الیکشن ہوں گے، رانا ثنا اللہ

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی تحریک عدم اعتماد میں بھی آصف زرداری نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More