چودھری شجاعت حسین نے جراتمندانہ فیصلہ کیا، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Dec 02, 2022

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہٰی کی بات کا جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں تاہم چودھری شجاعت حسین نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جبکہ معیشت کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ہم نے مشکل فیصلے کیے تاہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کرے۔ کن کے حکم اور اشاروں پر فیصلے اورسیاست بدلتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More