جگر کی بیماریاں بھی دور کرے۔۔ کینو کے 5 زبردست فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

جیسے گرمی کے موسم میں لوگوں کو آم کا انتظار رہتا ہے اسی طرح موسم سرما کے آتے ہی کینو کے چاہنے والے بھی منتظر رہتے ہیں کہ کب یہ رسیلا خوش نما پھل نظر آئے اور کب وہ اس کے مزے اٹھا سکیں۔

کینو کی غذائی اہمیت

کینو ایک خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل تو ہے ہی ساتھ اس کے فائدے بھی بے شمار ہیں۔ کینو میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار کے علاوہ وٹامن بی 1 سے لے کر وٹامن بی 9 بھی موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ کیلشیم، میگنیشیم، کاپر، ہوٹاشیم، فاسفورس، زنک، سیلینیم، میگنیز، فائبر، آئرن اور وٹامن اے، بی اور ای بھی موجود ہوتے ہیں۔

گلے کو آرام

آپ نے شاید غور کیا ہو کہ گلے اور کھانسی کے شربت پر اکثر کینو کی تصویر بنی ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور گلے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ البتہ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے جس سے اکثر پھندا لگ جاتا ہے اس لئے کینو کو دن کے وقت اور نیم گرم کھائیں۔

بلڈ پریشر کے مرض میں مفید

وٹامن بی6 کی موجودگی کی وجہ سے اورنج ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ میگنیشیم کی وجہ سے بلڈ پریشر کا مرض قابو میں رہتا ہے۔ جگر کی بیماریوں میں بھی فائدے مندے ہے۔

کولیسٹرول کم کرے

جدید بین الاقوامی تحقیق کے مطابق کینو کے پھل اور چھلکوں میں پولیمیتھوکسیلیٹڈ فلیوونز بھی پایا جاتا ہے جس سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔

آنکھوں کے لئے

کیروٹینوائڈ اور وٹامن اےآنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وٹامن اے عمر ڈھلنے کے ساتھ آنکھوں میں پیدا ہونے والی کمزوری کو روکتا ہے اور کینو میں اس کی موجودگی پھل کو آنکھوں کی صحت کے لئے اہم بناتی ہے۔

قبض کشا

جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے اس کو کینو کا استعمال کرنا چاہیے کیوں کے اس میں فائبر یعنی ریشہ موجود ہوتا ہے جو معدے کی حرکت بڑھا کر قبض کو فوری ختم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More