آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

ہم نیوز  |  Dec 03, 2022

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ کی پولنگ شروع ہو گئی ہے ۔ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

ضلع راولا کوٹ، باغ، سدھنوتی اور حویلی میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 10لاکھ سے زائد  ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

میونسپل کارپویشن باغ اور تمام اضلاع کی کونسلز پر سب کی نظریں جم گئیں ہیں، پونچھ ڈویژن میں کل 1859 پولنگ سٹیشن جبکہ 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 13 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 159 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 854 ہے، جبکہ 362 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں۔

پونچھ ڈویژن چار اضلاع راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی، اور حویلی کہوٹہ پر مشتمل ہے، راولاکوٹ میں ایک ہزار 82 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ضلع باغ میں ایک ہزار 249 امیدوار، سدھنوتی  میں 880 اور ضلع حویلی کہوٹہ میں 372 امیدواران آمنے سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More