سدھو موسے والا قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار امریکا میں گرفتار

ہم نیوز  |  Dec 03, 2022

بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلی فورنیا سے 20 نومبر کو حراست میں لیا گیا۔ گولڈی برابر سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد بھارتی پولیس کو اس حوالے سےآگاہ کیا گیا۔

گولڈی برار نے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری فیس بک پوسٹ کے ذریعے قبول کی تھی اور پھر وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں وہ ریاست کیلی فورنیا کے مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈ برار کا تعلق بھارتی پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ سے ہے اور وہ چند روز قبل ہی کینیڈا سے امریکا پہنچا تھا۔

سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More