ریڈ زون میں احتجاج پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ایف آئی آر میں نامزد

ہم نیوز  |  Dec 03, 2022

پشاور: خیبرروڈ میں کور کمانڈر کے گھرکے باہر احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہی بھی ایف آئی آر میں نامزد ہو گئے ہیں۔

خیبر پختون خوا پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی گرفتاری کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، سرکاری خط سی سی پی او پشاور کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ فضل الہی نے پشاور کے ریڈ زون میں کور کمانڈر پشاور کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا تھا، ایک مہینہ قبل ہونے والے مظاہرے کی ویڈیو میں گالیاں بھی سنی جا سکتی ہیں۔

ایم پی اے فضل الٰہی نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں پشاور میں ہوں اور تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، پولیس جب بھی گرفتار کرتی ہے کریں، کوئی پرواہ نہیں ہے۔

پولیس نے دفعہ 427، دفعہ 353 اور دفعہ 341 کے تحت ایف آئی آر رجسٹرڈ کی ہے۔

واضح رہے ایک ماہ قبل وزیرآباد کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں، جبکہ ان کے کئی ساتھی بھی شدید زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد ملک بھر میں کئی علاقوں میں احتجاج کیا گیا، پشاور میں بھی لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More