وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  Dec 03, 2022

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ ن نے سیاسی محاذ پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو پہلے الزامات یاد کرائے جائیں اور ابھی مذاکرات کی بات کو لٹکایا جائے۔

شرکا نے رائے دی کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں اور وہ ہمیں بھی کرنی چاہیے جبکہ عوام کو یاد کرایا جائے کہ عمران خان مذاکرات کی دعوت پر کیا کہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے عمران خان کو صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مذاکرات کے وقت کا انتظار کیا جائے اور پھر الزامات یاد کرائے جائیں جبکہ عمران خان اگر غیر مشروط مذاکرات پر تیار ہوں تو معاملہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم پر رکھا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More