فیفا ورلڈ کپ: دیپکا پاڈوکون ٹرافی کی رونمائی کریں گی

اردو نیوز  |  Dec 06, 2022

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا ایک ایسا رنگ سامنے آنے والا ہے جو شائقین کی توجہ مزید بڑھانے کا سبب بنے گا۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعوٰی کیا ہے کہ مشہور بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون جلد ہی قطر روانہ ہوں گی جہاں وہ فائنل شروع ہونے سے قبل ہونے والی خصوصی تقریب میں نہ صرف شریک ہوں گی بلکہ شائقین کے سامنے براہ راست فیفا ورلڈ کپ کی رونمائی بھی کریں گی۔

دیپکا پاڈوکون چند ماہ قبل کیننز فلم فیسٹیول میں بھی انڈیا کی نمائندگی کی تھی جہاں ان کو جیوری میں شامل کیا گیا تھا۔

 دیپکا پاڈوکون کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم مدت میں زیادہ شہرت سمیٹی اور معیاری کام کیا۔

شائقین فلموں میں دیپکا پاڈوکون کی اگلی جھلک ’پٹھان‘ میں دیکھیں گے جس کا مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہو گی۔

سدھارتھ آنند کی ہدایات میں بننے والے فلم ایکشن سے بھوپور فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ آٹھ مختلف ممالک میں کی گئی ہے۔

فلم بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا گانا فلم کی ریلیز سے چند روز پیشتر ریلیز کر دیا جائے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ اس گانے کے بول ہیں ’بے شرم رنگ‘، اس میں شاہ رخ خان اور دیپکا شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔

پٹھان کے علاوہ دیپکا پاڈوکون امیتابھ بچن کے ساتھ ’پراجیکٹ کے‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

اسی طرح وہ اپنے شوہر کی فلم ’سرکس‘ میں بھی تھوڑی دیر کے لیے نظر آئیں گی۔

دیپکا پاڈوکون کی ایک فلم ہریتک روشن کے ساتھ بھی آ رہا ہے، جس کا نام ’فائٹر‘ ہے اس کی ہدایات سدھارتھ آنند دی ہیں اس فل میں انیل کپور بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔

دیپکا نے 15 سال قبل اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ کے ساتھ کا کیا تھا۔

انہوں نے کاک ٹیل، یہ جوانی دیوانی، چنائے ایکسپریس، باجی راؤ مستانی، پدماوتی، پیکو، چھپاک اور 83 کے علاوہ دوسری فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

دیپکا پاڈوکون انڈیا کی چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے ہالی وڈ میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں ون ڈیزل کے ساتھ کام کیا۔

دیپکا پاڈوکون نے 2018 میں رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More