رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا مریم نواز کو چیلنج

ہم نیوز  |  Dec 06, 2022

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو انتخابی میدان میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جب بھی کال دی سب سے آگے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی انتخابی میدان میں موجود ہیں جبکہ مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کروں گی اور مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ تحریک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور کل لاہور میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے حلقہ این اے 126 سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا۔ جس کے بعد 8 دسمبر این اے 135 کرامت کھوکھر، 9 دسمبر این اے 130 شفقت محمود کے حلقوں میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر کو صوبائی اسمبلی کی نشست 151 اسلم اقبال، 11 دسمبر کو پی پی 158 اکرم عثمان احتجاج ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ 12 دسمبر کو پی پی 161 میں ندیم بھارا، 13 دسمبر کو پی پی 167 میں شبیر گجر عوامی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 14 دسمبر کو پی پی 159 میں مراد راس، 15 دسمبر کو ظہیر عباس کھوکھر، 16 دسمبر کو پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر، 17 دسمبر کو محمود الرشید، 19 یا 20 دسمبر کو لبرٹی چوک میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More