ہمیں نظر لگ گئی ہے، شاہین شاہ آفریدی

ہم نیوز  |  Dec 07, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور حارث جلد آپ لوگوں گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ تمام میڈیکل پینل کام کر رہا تھا اور وہ میری ڈائٹ کا خیال رکھتے تھے۔ میں نے بہت کم وقت میں ورلڈ کپ کھیلنا تھا، ہم ہر وقت پاکستان کے لیے حاضر ہیں، یہ جان پاکستان پر قربان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ابھی بہت دور ہے، ایک دفعہ ٹائٹل جیتا ہے آگے بھی ہم ہی جیتیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More