پیپلزپارٹی،ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کےلئے درخواست منظور

ہم نیوز  |  Dec 09, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئےدائر درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اگر ابھی درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ کی تو بعد میں بہت دیر ہوجائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کیلئے مقررہیں۔ ایسا کرتے ہیں پھر چھٹیوں سے پہلے سماعت رکھ لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو پی ٹی آئی کی درخواست کو22 دسمبر کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More