انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، اعلیٰ ثانوی بورڈ

ہماری ویب  |  Dec 23, 2022

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئرانور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبات نور الحرم بنت وقار الدین رول نمبر 669770 اور خدیجہ بنت محمد شاکر لاکھانی رول نمبر 669768 نے ٹوٹل 1100میں سے 994نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی۔

جبکہ دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی عبیرہ ہدیٰ بنت علم الہدیٰ خان رول نمبر 669763نے 992نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی، تیسری پوزیشن پاکستان اسٹیل مادر ملت گرلز ڈگری کالج اسٹیل ٹاؤن کی لائبہ بنت عبدالشکور رول نمبر 654284نے 988نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی۔

ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ میں 21ہزار 478امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 677امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11ہزار 518امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.70 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 122امیدوار اے ون گریڈ، 992 اے گریڈ، 2284 بی گریڈ، 3707 سی گریڈ، 3924 ڈی گریڈ جبکہ 489 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More