کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز: نیوزی لینڈ کے خلاف 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ

بی بی سی اردو  |  Jan 05, 2023

Getty Images

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر 277 رنز بنائے اور پھر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے عبداللہشفیق اور میر حمزہ آوٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے ہیں۔ پاکستان کو پانچویں دن یہ میچ جیتنے کے لیے 317 مزید رنز درکار ہیں جبکہ اس کی صرف آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد سے پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، اور پاکستان دوسرے سیشن میں تین کھلاڑیوں کی راہ بھی دکھائی۔ فی الحال میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت خاصی مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کو آخری روز ایک بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے سیشن میں ابرار احمد، نسیم شاہ اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پورے سیشن کے دوران کئی ایل بی ڈبلیو شاؤٹس بھی ہوئے، جن پر ریویو بھی لیے گئے اور اس دوران سوشل میڈیا پر خراب امپائرنگ کی بازگشت بھی سنائی دی جاتی رہی۔

Getty Images

خیال رہے کہ چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے 407 رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا لیکن اس میں صرف ایک ہی رن کا اضافہ ہو سکا کیوں کہ دن کے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر اش سودھی نے ابرار احمد کو ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کی اننگز کو تمام کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں ہوا اور فاسٹ بولر میر حمزہ نے اپنی سپیل کی پہلی ہی گیند پر ڈیوون کانوے کو بولڈ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

بولرز جو شام کا سبق صبح بھول بیٹھے، سمیع چوہدری کا کالم

’سعود شکیل کی جگہ یہ اننگز کین ولیمسن نے کھیلی ہوتی تو سب تعریف کرتے‘

نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں امام الحق کے 74 رنز، بابر اعظم کا رن آؤٹ زیرِ بحث

ان کی وکٹ کے بعد سے کپتان کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے کھانے کے وقفے تک 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹام لیتھم کے خلاف پاکستان نے ایک مرتبہ ریویو لیا، اور ایک مرتبہ امپائر نے انھیں آؤٹ دیا لیکن وہ دونوں ہی مرتبہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔ ان کا خوبصورت کیچ ابرار احمد نے پکڑا۔ اس سے اگلے ہی اوور میں کین ولیمسن کی اہم وکٹ ابرار نے حاصل کی اور وہ بالآخر ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب ہوئے۔ حسن علی جو اس میچ میں ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد واپسی کر رہے ہیں نے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی اور ہینری نکلز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کا کیچ بابر اعظم نے پکڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More