راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس

ہم نیوز  |  Jan 24, 2023

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر ملنے والے ڈی میرٹ پوائنٹ کے خلاف پی سی بی کی اپیل منظور ہو گئی۔ آئی سی سی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ کو ناقص قرار دیتے ہوئے وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

رپورٹس کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہتے ہیں جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More