عمران خان عدم استحکام لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Jan 24, 2023

لندن: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک میں عدم استحکام لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے اس بات کو ممکن بنایا جائے گا کہ دوبارہ ایسا بریک ڈاؤن نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: 

مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز پاکستان جا رہی ہیں اور ہم بھی ان کے ساتھ جا رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی اور ہم نواز شریف کی قیادت میں اس الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے خود ہی استعفے دیئے اور اب دھکے کھا رہے ہیں، اب کہتے ہیں ہمارے استعفے قبول نہ کیے جائیں تو پھر پہلے استعفے دیئے کیوں تھے؟ اب کہتے ہیں آئینی مسئلہ بنا ہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عدم استحکام لانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان کے عوام کو ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو باہر کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More