ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی بلیو ٹک برائے فروخت

ہم نیوز  |  Feb 20, 2023

ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کرنے کیلئے فیس ادا کرنی ہو گی۔

 میٹا نے اعلان کیا ہے کہ ان دونوں پلیٹ فارمز کے صارفین اب 12 ڈالر میں ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، تصدیقی اکاؤنٹ حاصل کرنے کی لاگت ویب پر ماہانہ 11.99 ڈالر جبکہ ایپل آئی فون کے صارفین کو 14.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

یہ سہولت رواں ہفتے سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب ہو گی، میٹا نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ فیچر دوسرے ممالک میں کب متعارف کرایا جائے گا، تاہم زکربرگ نے کہا ہے کہ ایسا جلد ممکن ہو گا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور مستند بننے کے عمل میں بہتری آئے گی۔

میٹا کی ادائیگی کی سبسکرپشن سروس ابھی تک کاروباری اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لیکن کوئی بھی فرد اپنی ذاتی پروفائل کی تصدیق کے لیے ادائیگی کر سکتا ہے، 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔

واضح رہے سب سے پہلے معاوضہ کے ذریعے بلیو ٹک دینے کا اقدام ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More