بنیان مرصوص ہمارے مؤثر دفاع کا واضح پیغام ہے: وزیراعظم

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہدا کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہداپیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداکے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپورطورسےانجام دےگی، ان کےاہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیاکہ خطےکے ممالک کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More