فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر ہٹانے کیلئے ٹول متعارف

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے قابل اعتراض تصاویر ہٹانے کے لیے ٹول متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے کم عمر بچوں کی قابل اعتراض اور فحش تصاویر کو از خود ہٹانے کے لیے نیا آن لائن ٹول متعارف کرایا گیا ہے اور جسے اب ہر شخص باآسانی بغیر کی مشکل کے استعمال کر سکتا ہے۔

اس ٹول کو فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے امریکی ادارے این سی ایم ای سی کے تعاون سے متعارف کرایا جس کا مکمل اختیار بھی اسی ادارے کو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مذکورہ ٹول متعارف ہونے کے بعد اب قابل اعتراض تصاویر کو ہٹانے کے لیے مختلف ویب سائٹس کو اس ٹول کے ساتھ معاہدہ کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی ادارہ این سی ایم ای سی لاپتہ اور جنسی استحصال کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے اور مذکورہ فیس بک ٹول کے ذریعے صرف 18 سال سے کم عمر افراد کی وہی تصاویر انٹرنیٹ سے ہٹائی جائیں گی جنہیں فحش اندازمیں ایڈٹ کر کے پیش کیا گیا ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More