یوٹیوب سے پیسے کمانا اب مزید آسان

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

سان فرانسسکو: دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو آن لائن شیئرنگ ایپ یوٹیوب سے اب پیسے کمانا مزید آسان ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب کے نئے سی ای او نیل موہن نے اعلان کیا ہے کہ اب یوٹیوب کی مونیٹائزیشن میں اضافے، اظہار کے نئے ٹولز، یوٹیوب ٹی وی، اے آئی، پوڈ کاسٹ اور نوجوان یوٹیوب کی سہولیات پر بطور خاص کام کیا جا رہا ہے اور ہم یوٹیوبرز کی آمدنی میں مزید اضافے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ اس ایپ سے جڑے رہیں اور خوش رہیں۔

نیل موہن نے یوٹیوب کا چارج سنبھالنے سے قبل ایپ کے بارے میں اپنے نئے ویژن اور تبدیلیوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں چینلز اس وقت یوٹیوب سے پیسے کما رہے ہیں اور اب ہم نے اشتہارات سے ہٹ کر بھی ان کے لیے آمدنی میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس میں سبسکرپشن، شاپنگ، سرمایہ کاری اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیل موہن نے کہا کہ اس وقت تک 60 لاکھ ناظرین رقم کے بدلے سبسکرپشن حاصل کر چکے ہیں اور ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب وائے پی پی پروگرام میں ہر سال تخلیق کاروں کو 10 ارب ڈالر کی اضافی رقم دی جا رہی ہے جو اشتہارات سے دی جاتی ہے تاہم اب یہ سلسلہ یوٹیو شارٹس تک پہنچ چکا ہے جس کا مقصد ٹک ٹاکرز کو یوٹیوب کی جانب راغب کرنا ہے۔

یوٹیوب کے نئے سی ای او نے کہا کہ شارٹس اور لائیو اسٹریمز کے لیے مونیٹائزیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ لوگ شارٹس کی جانب بھی راغب ہوں۔ اس وقت یوٹیوب شارٹس ویڈیوز روزانہ 50 ارب مرتبہ دیکھی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیل موہن نے یوٹیوب ٹی وی پر مزید پروگرام اور کھیلوں کے مقابلوں پر بات کی جن میں این ایف ایل بھی شامل ہے۔ انہوں نے شارٹس کے لیے ایک نئے تخلیقی ٹول کو شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا جس کے ایک جانب ویڈیو ہو گی تو دوسری جانب لے آؤٹ ہو گا۔ جس سے ویڈیوز بنانے والوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بات کرتے ہوئے نیل موہن نے کہا کہ اگلے ماہ ایک ایسی سہولت متعارف کرا دی جائے گی جس میں مجازی طور پر نئے کپڑے اور حلیہ بدلنا ممکن ہوگا جبکہ پس منظر میں خیالی بیک گراؤنڈ کا اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More