لیجنڈز لیگ: شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر ایک بار پھر آمنے سامنے

اردو نیوز  |  Mar 10, 2023

لیجنڈز لیگ کرکٹ ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو ماضی کے سپر سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے موقع دینے کو تیار ہے۔

جمعے کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجاز کے مابین میچ میں کرکٹ کے مداح سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور سابق انڈین کرکٹر گوتم گمبھیر کو دیکھ سکیں گے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کیا ہے؟لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹی20 فارمیٹ پر مبنی ایک نجی لیگ ہے جس میں دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔

اس لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال جنوری میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلا گیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں انڈیا مہاراجاز، ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس حصہ لے رہی ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Legends League Cricket (@llct20)

اس لیگ میں انڈیا مہاراجاز کی کپتانی گوتم گمبھیر، ایشیا لائنز کی کپتانی شاہد آفریدی جبکہ ورلڈ جائنٹس کی کپتانی ایرون فنچ کریں گے۔

 لیجنڈز لیگ کرکٹ میں ہر ٹیم دوسری ٹیم سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیمیں ایک ایلیمنیٹر میچ کھیلیں گی۔

انڈیا لائنز کا سکواڈ: گوتم گمبھیر (کپتان)، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، محمد کیف، سری سانتھ، اشوک ڈِنڈا، پراگیان اوجھا، سریش رائنا، روبن اتھاپا، پرویندر اوانا، منوندرا بسلا، ریتندر سنگھ سوڈھی، پرواین کمار، پراوین تامبے اور سٹورٹ بنی۔

ایشیا لائنز کا سکواڈ: شاہد آفریدی (کپتان)، اصغر افغان، تیلاکرتنے دلشان، مصباح الحق، محمد حفیظ، دلہارا فرنینڈو، شعیب اختر، اپل تھارنگا، پارس کھڑکا، تھسارا پریرا، عبدالرزاق، اشورو اُڈانا، محمد عامر، نوروز منگل، سہیل تنویر، عبدالرزاق اور دیمن گھوش۔

ورلڈ جائنٹس کا سکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، بریٹ لی، مورنے وین ویک، کرس گیل، شین واٹسن، روس ٹیلر، ریکارڈو پاوؤل، مونٹی پنیسر، کیون اوبرائن، ٹنیو بیسٹ، دینیش رام دین، جیک کیلس، ہاشم آملہ، کرسٹوفر مپوفو، لینڈل سمنز اور پاول کالنگ وُڈ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More