انڈیا کے خلاف عثمان خواجہ کی شاندار اننگز، ’میں پہلے کسی سینچری پر اتنا نہیں مسکرایا‘

اردو نیوز  |  Mar 10, 2023

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 10 وکٹوں پر نقصان پر 480 رنز بنائے ہیں۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 180 اور کیمرون گرین نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

عثمان خواجہ نے 422 گیندوں پر 21 چوکوں کی مدد کی 180 رنز بنائے جس کے بعد ان کی ٹیم ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔36 سالہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر نے اپنی اننگز میں دو دلچسپ اعزاز بھی اپنے نام کیے ہیں۔عثمان خواجہ انڈیا کے خلاف ایک اننگز میں 400 گیندیں کھیلنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ احمد آباد ٹیسٹ میں انہوں نے 10 گھنٹے بیٹنگ کی جس کے بعد وہ انڈیا کے خلاف پِچ پر سب سے زیادہ دیر بیٹنگ کرنے والے دوسری کھلاڑی بن گئے ہیں۔انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ دیر بیٹنگ کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق بیٹر یونس خان کے پاس ہے جنہوں نے 2005 میں بنگلور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف 11 گھنٹے اور 30 منٹ بیٹنگ کر کے 267 رنز بنائے تھے۔بائیں ہاتھ کے بیٹر نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز سینچری بنا لی تھی، جس پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال سے میں پہلے کسی سینچری پر اتنا نہیں مسکرایا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہو گا۔‘

بارڈر گواسکر ٹرافی جہاں بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، وہیں عثمان خواجہ اس سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے اب تک چار ٹیسٹ میچز کی سات اننگز میں 47 کی اوسط سے 333 رنز بنائے ہیں۔عثمان خواجہ کی اس شاندار اننگز پر ٹوئٹر صارفین بھی انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔جونز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’عثمان خواجہ کی شاندار اننگز ختم ہوئی، انہوں نے 10 گھنٹے میں 422 گیندیں کھیل کر 180 رنز بنائے۔ ان کے کیریئر میں یہ اننگز یاد رکھی جائے گی۔‘

End of a terrific knock of Usman Khawaja, over 10 hours, 180 runs from just 422 balls.

A knock to remember in his journey. pic.twitter.com/6B4bCIFOE6

— Johns. (@CricCrazyJohns) March 10, 2023

صحافی ٹِم وِگمور نے عثمان خواجہ کی ایشیا میں عمدہ کارکردگی پر کہا کہ ’عثمان خواجہ کی ایشیا میں ترقی شاندار رہی ہے۔ صرف چھ سال پہلے کہا جاتا تھا کہ وہ ایشیا میں نہیں کھیل سکتے، ان کی اوسط پہلے پانچ ٹیسٹ میچز میں 15 کی تھی۔ اب 11 ٹیسٹ میچز میں ان کی اوسط 75 ہوگئی ہے اور اب وہ سپن کھیلنے والے دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی لگتے ہیں۔‘

Usman Khawaja's development in Asia has been remarkable. Only 6 years ago, was said he couldn't play in Asia; he averaged 15 in his first 5 Tests there.

In 11 Tests in Asia since, averages 75 and now looks like one of the world's best players of spin.

— Tim Wigmore (@timwig) March 9, 2023

مارک گوٹلائیب نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آسٹریلیا میں عثمان خواجہ سے زیادہ مقبول کھلاڑی ڈھونڈنے میں آپ کو بہت مشکلات ہوں گی۔ انڈیا میں سینچری بنانا ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے ریکارڈ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ شاندار کام۔‘

You’d be hard pressed finding a more popular Australian athlete than Usman Khawaja right now. A ton in India adding to an incredible legacy since his return to test cricket. Amazing stuff. #INDvAUS #Cricket

— Mark Gottlieb (@MarkGottlieb) March 9, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More