یہ ایسے کھیلتے ہیں جیسے۔۔ پی ایس ایل میں بابر اعظم کی بے عزتی، انگریز نے میچ کے دوران کیا کہا جو عوام غصے میں آ گئی؟ ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Mar 13, 2023

دارصل ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ اور پشاور زلمی کے دوران میچ جاری تھا جس میں کنگ بابر نے شاندار طریقے سے سینچری اسکور کی مگر نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر سائمن ڈول نے کہا کہ بابر ذاتی سنگ میل کیلئے سست ہو گئے تھے۔

ان کو چاہیے تھا کہ سینچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کی بجائے کوشش کرنی چاہیے تھی کے زیادہ باؤنڈریز تلاش کریں یعنی کہ چوکے، چھکے زیادہ لگائیں۔

اور تو اور ان کی یہ اننگز اعدادو شمار کے لحاظ سے شاندار تھی لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں وضاحتی بیان دینا پڑا۔

وضاحتی بیان کچھ یوں تھا "میں چاہتا ہوں کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی بنے جیسے اسٹیو اسمتھ، کوہلی، کین ویلمسن اور جوروٹ ہیں۔

مزید یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ انہیں بھی پیچھے چھوڑ دے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سائمن ڈول نے ہی حسن علی کی اہلیہ کے بارے میں نامناسب الفاظ کہے تھے۔ جس وقت وہ اپنی شوہر کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کی جیت کا جشن اسٹیڈیم میں منا رہی تھیں تو بھی انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More