ہم پاکستانی ہیں پر ۔۔ کرکٹ ٹیم کی کپتانی نہ ملنے پر شاہین نے یہ خاص تصویر کیوں شیئر کر دی؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 13, 2023

شاداب کپتانی کی دوڑ میں آگے نکل گئے۔ جی ہاں انہیں افغانستان کے ساتھ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ جس پر اب شاہین نے ایک ٹوئٹ کی ہے جو خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا تو کچ نہیں بلکہ محمد رضوان اور بابراعظم کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں کچھ لکھنے سے گریز کیا اور صرف پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی بنا دیا۔

اس تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاہین یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کپتان کوئی بھی ہو، سب کھلاڑی پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں ، ان میں اتحاد قائم رہنا چاہیے۔

دوسری طرف شاہین کے سسر آفریدی کا بھی ٹوئٹ اس وقت گردش کر رہا ہے جس میں شاداب کو کپتانی ملنے پر مبارکباد دے رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پی سی بی کے اس عمل کو بھی خوش آئند قرار دیا کہ وہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر شاداب جیسے ہونہار کھلاڑی کو آگے آنے کو موقع فراہم کر رہے ہیں۔جوکہ خوش آئند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More