افغانستان سے ٹی20 میچز کی سیریز کا اعلان، شاداب خان کپتان ہوں گے

اردو نیوز  |  Mar 13, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ شاداب خان کپتان ہوں گے۔

پیر کو چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے چیف سیلکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سیریز میں نئے کھلاڑیوں ٹیسٹ کیا جائے اور سینیرز کو ریسٹ کرایا جائے۔‘

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سیریز کر لی جائے۔

ان کے مطابق ’ہمارا افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ اسی لیے سیریز کھیلنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس معاملے کو کپتانی کا جھگڑا بنانے کی بھی کوشش کی اور افواہیں بھی اڑائیں مگر ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم، محمد رضوان، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور دوسرے سینیئر کھلاڑیوں سے بات ہو چکی ہے اور ان کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہی رہیں گے وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔

اس موقع پر چیف سیلیکٹر ہارون رشید نے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جن میں شاداب خان (کپتان)، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان شامل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More