بیٹی کا نکاح میں نے خود پڑھایا اور ۔۔ ثقلین مشتاق نے داماد شاداب سے بیٹی کی شادی کیوں کروائی؟ پہلی بار انکشافات کر دیئے

ہماری ویب  |  Mar 14, 2023

ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ کا نمایاں نام ہے جن کی دنیائے کرکٹ آج بھی تعریف کرتی اور داد دیتی ہے۔ دوسرا ایجاد کرنے والے ثقلین مشتاق نے حال ہی میں اپنے کیرئیر اور زندگی سے متعلق کئی انکشافات کئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس ارٹیکل میں آپ کو ثقلین مشتاق سے متعلق وہ باتیں بتائیں گے جو آج سے پہلے کبھی نہ سنی ہوں گی۔

ثقلین مشتاق نے اپنے کامیاب کیرئیر کے پیچھے وجہ والدین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی نصیحتوں اور دعاؤں سے آج میں اس مقام تک پہنچا ہوں۔

سابق اسپنر نے نادر علی کے ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میرا دوسرا نام کا گیند معین خان کی ایجاد ہے۔ وہ جب وکٹ کیپرنگ کرتے تھے تو مجھے کہتے تھے کہ ثقلین جب میں تمھیں کہوں گا تب تم دوسرا کرو گے۔ معین کی آواز مائیک اسٹمپ سے سیدھا کمینٹیٹر کے کمرے تک جاتی تھی تو تب سے کمینٹیٹر کو سمجھ آیا کہ یہ میرا دوسرا گیند ہے۔ ثقلین نے بتایا کہ دوسرا ڈیلیوری کا نام اب انگلش کی ڈکشنری میں بھی آچکا ہے۔

ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بھائی بھی کرکٹ کھیلا کرتے تھے مگر کچھ وجوہات کی بنا پر وہ اپنی کرکٹ آگے جاری نہ رکھ سکے۔ سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کیں عمران خان اور عبدالقادر کی طرح کچھ الگ کرنا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چھت پر ٹیبل ٹینس بال سے کیرم بال کیا کرتا تھا۔ میری والدہ اور والد مجھے دو دو نصیحتیں کرتی تھیں کہ کیونکہ مجھے جنون کی حد تک کرکٹ کا شوق ہے۔ بیٹ اور بال اپنے ساتھ لے کر سوتا تھا۔ میں امی جان سے کہتا تھا کہ ایسی چیز ہو جو لوگوں کو بھی پتہ چلے جو مجھ سے منسوب ہو۔ آپ دعا کریں۔

تو میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ دعا کیا کرو کیونکہ 24 گھنٹوں میں سے ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ دعا قبول ہوجاتی ہے۔ان کی نصیحت میں عمل کرتے ہوئے میں بیچ رات کو نیند سے اٹھ کر سجدے میں دعا کیا کرتا تھا کہ یا اللہ مجھے وہ چیز عطا فرما جو دنیا میں کسی کے پاس بھی نہ ہو۔

ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا کہ میں ایک دن چھت پر گیند کے مختلف تجربات کر رہا تھا کہ ایک اچانک میرے ہاتھ سے ایسی گیند نکلی جو مجھے بھی سمجھ نہیں آئی۔ اس کی گرپ میں تھوڑا سا فرق تھا جس کے بعد میں نے ٹیبل ٹینس بال سے وہ گیند کرانا شروع کی۔ تین سے چار سال کے بعد میں نے مکمل طور پر دوسرا گیند پر عبور حاصل کر لیا یہاں تک کہ میری انگلیاں پھٹ جایا کرتی تھیں۔

ثقلین مشتاق نے اپنے داماد شاداب خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب پانچ وقت کا نمازی ہے اور مجھے اس میں کوئی بری چیز آج تک نظر نہیں آئی۔ شاداب کے والدین بھی بہت اچھے لوگ ہیں جو میری دل سے عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاداب کی مجھے ایک عادت بہت پسند آئی کہ وہ نماز کے وقت سب کو آوازیں دے دے کر نماز کی طرف بلاتا ہے۔

ثقلین مشتاق نےانکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیٹی کا نکاح خود پڑھایا اور اسی کی خوشی میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More