افغانستان سے سیریز، عبدالرحمان پاکستان کے ہیڈ کوچ مقرر

اردو نیوز  |  Mar 16, 2023

پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں ماہ شارجہ میں شیڈول ٹی20 سیریز کے لیے سپورٹ سٹاف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ’اس سیریز کے لیے عبدالرحمان پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔‘

نجم سیٹھی کے مطابق عبد الرحمان  کے ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر عمر گُل بولنگ کوچ، سابق بیٹر محمد یوسف بیٹنگ کوچ جبکہ عبدالمجید ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے منصور رانا ٹیم کے مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شیڈول ہیں۔

 نئے کوچ عبدالرحمان اب تک کن ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں؟

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق ’عبدالرحمان باصلاحیت کوچ ہیں جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ جب خیبر پختوانخوا نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نیشنل ٹی20 اور پاکستان کپ جیتا تو اس ٹیم کے کوچ عبدالرحمان تھے۔‘

’عبدالرحمان کی کوچنگ میں پشاور پینتھرز نے دو مرتبہ نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ جیتا جبکہ وہ 2017 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتنے والی پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ بھی تھے۔‘

@TheRealPCB announces Support Personnel for Sharjah T20Is. Abdul Rehman, Head Coach; Umar Gul, Bowling Coach; M Yousuf, Batting Coach; A Majeed, Fielding Coach; Drikus Simon, Trainer; Cliffe Deacon, Physio; Talha Ijaz, Analyst; Mansoor Rana, Manager; Ahsan Nagi, Media. #PAKvAFG

— Najam Sethi (@najamsethi) March 14, 2023

’عبدالرحمان گزشتہ چار سالوں سے زمبابوے کے سابق کھلاڑی اور معروف کوچ اینڈی فلاور کے ماتحت پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں جبکہ وہ گزشتہ سال ملتان میں کھیلی گئی پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 سیریز میں بھی قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔‘

اس موقع پر انہوں ںے ٹوئٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرے لیے کتنے اعزاز کی بات ہے یہ میں الفاظ میں نہیں بتا سکتا، میں چیئرمین اور پی سی بی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں ںے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاؤں اور دی گئی ذمہ داری کے ساتھ انصاف کر سکوں۔‘

can’t express in words what a great honour this is for me,want to thank the PCB management and the chairman for their trust in me and giving me this opportunity to serve Pakistan. It is now time to make the most of my experience and do justice with this responsibility.

— Abdul Rehman (@AbdulRehmanCC) March 14, 2023

عبدالرحمان کو پاکستان ٹیم کا نگران کوچ بنائے جانے کے فیصلے کا ٹوئٹر صارفین بھی خیر مقدم کر رہے ہیں۔

احمد خواجہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امید کرتا ہوں ٹٰیم اچھا کھیلے گی اور انہیں لمبے عرصے کے لیے کوچنگ کا موقع دیا جائے۔ پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہونا ہمارے تمام ہائی پروفائل لوکل کوچز کا ہدف ہونا چاہیے۔‘

Hope the team plays well & he has a legit shot at the gig in a long-term capacity, the Pakistan HC should be an achievable dream for all our non-high profile local coaches. https://t.co/gGMWvTmBmO

— AZ (@azkhawaja1) March 14, 2023

صحافی آصف خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’عبدالرحمان کو کوچ بنانا ایک بہترین فیصلہ ہے جس سے گراس روٹ سطح کے کوچ کو موقع ملا ہے۔ اس بندے نے انڈر 16، انڈر 19 سمیت فرسٹ کلاس اور فرنچائز کرکٹ میں کام کیا ہے۔ رحمان کوالیفائڈ کوچ ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ تو نہیں کھیلی ہوئی لیکن کافی تجربہ کار ہیں۔‘

- Abdul Rehman as coach is a wonderful idea to provide an opportunity to a grass-root guy. A man served at various levels from U16, U19 to first-class and franchises. Rehman is a qualified coach, a non-test cricketer but very experienced.

— Asif Khan (@mak_asif) March 14, 2023

حسیب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ، عبدالرحمان بطور ہیڈ کوچ، مجھے یقین نہیں آ رہا۔ یہ تو جیت ہے۔‘

Wow! Abdul Rehman as head coach. I cannot believe this lol. This is a W! https://t.co/pl6z0lrRzv

— Haseeb (@HaseebTweets) March 14, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More