بابر تم بادشاہ اور میں ۔۔ شاداب نے میچ ہارنے کے بعد میں بابر اعظم کے لیے کیا بڑی بات کہہ دی؟

ہماری ویب  |  Mar 17, 2023

اسلام آباد کو پشاور نے ہرا کر پی ایس ایل فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ بڑا میچ ہارنے کے بعد شاداب نے پریس کانفرنس میں ایسی بات بول دی جو عوام کے دلوں کو جا لگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ پاکستانی ٹیم کے پرانے کپتان کی ٹیم سے 12 رنز سے ہار گئے ہیں اس پر آپ کا کیا کہنا ہے۔ تو انہوں نے فوراََ سے کہا کہ دیکھیں جی ہمارے کپتان ابھی بھی وہ ہیں ، بابر صرف آرام پر ہیں او ر چیئرمین پی سی بی نے بھی انہیں کپتان کا عہدہ دیا ہے اور رہی بات میری تو میں ان کا وزیر ہوں۔

اور وہ میرے بادشاہ، تو پھر جب بادشاہ نہیں ہوگا تو وزیر کو تو جانا پڑے گا نہ۔اس جملے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے اور کچھ ہی دیر میں اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزار سے زائد پسند کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More