بچے اندھیرے میں اسکول کیوں جاتے ہیں؟ انڈونیشیا کے اسکولوں کی حیرت انگیز باتیں جن پر یقین کرنا مشکل ہے

ہماری ویب  |  Mar 17, 2023

شاید ہی کوئی بچہ ہو جسے صبح سویرے اسکول کے لئے اٹھنے میں دشواری نہ ہوتی ہو۔ لیکن انڈونیشیا میں یہ مسئلہ حد سے بڑھ چکا ہے۔ کیونکہ وہاں بچوں کو صبح اٹھنے کے بجائے اندھیرے میں ہی اٹھ کر اسکول جانا پڑتا ہے۔ جی ہاں صبح ساڑھے پانچ بجے جب ہر طرف ہو کا عالم اور اندھیرے کا راج ہوتا ہے۔ آخر اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

اندھیرے میں اسکول بلانے کی وجہ؟

میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے گورنر نے ایک تجربہ کرنے کے لئے بچوں کی اسکول کی ٹائمنگ اتنی جلدی رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح ان بچوں میں نظم و ضبط بہتر کر کے انھیں اچھا شہری بنا سکتے ہیں۔

پراجیکٹ کی تفصیلات

اس پراجیکٹ کا نام “پائلٹ پراجیکٹ“ رکھا گیا ہےا ور اسے انڈونیشیا کے صوبے نوساٹینگارا کے شہر کپانگ میں شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 12 تک کے طلبہ و طالبات کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسکول پہنچنے کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تجربہ صرف 10 اسکولوں میں کیا جارہا ہے

والدین اور ماہر تعلیم کے خدشات

البتہ بچوں کے والدین اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے اور نیند بھی پوری نہیں ہورہی۔ یہاں تک کہ ماہر تعلیم کا بھی یہی کہنا ہے کہ مسلسل نیند کی کمی بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More