بھارتی فوج نے پاکستان کی سیز فائر خلاف ورزی کا جھوٹا پراپیگنڈہ خود بے نقاب کر دیا

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔

برکھا دت سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں۔ برکھا دت کے خیال میں مودی کی تقریر کے جواب میں ایسا ہوا ہے جبکہ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا۔

تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں ہے، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔

اس سے قبل پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بھی کہا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے،حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More