زندگی میں کب کیا ہو جائے، کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں مشہور اداکار پرابھاس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں انہیں انتہائی موٹا دیکھا جا سکتا ہے، جس سے دنیا بھی میں ان کے مداح پریشان ہو گئے ہیں کہ آخر انہیں ہوا کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
مشہور فلم باہوبلی میں مرکز ہیرو کا کردار نبھانے والے ساؤتھ انڈین اداکار جن کی گرج دار آواز اور بہترین باڈی کی وجہ سے انہیں تمام نوجوان پسند کرتے ہیں مگر اب ان کی سینئر اداکار رجنی کانتھ کے ساتھ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے سفید شرٹ اور نیلے رنگ کی پینٹ پہن رکھی ہے۔
لیکن یہ انتہائی موٹے نظر آ رہے ہیں یہی نہیں ان کا چہرہ بھی لمبا محسوس ہو رہا ہے، آنکھیں بڑی لگ رہی ہیں اور سر کے بال بھی۔ مگر ایک دم سے ہیرو بننے کے بعد بھی یہ مسکرارت ہوئے اس تصویر میں نظر آ رہے ہیں۔
کئی مداح ان کے تو یہاں تک سمجھنے لگے کہ شاید یہ بیمار ہیں۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ایسی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ ان کی تصویر ہے ہی نہیں۔
کسی فرد نے جھوٹی تصویر انٹرنیٹ کی مدد سے بنائی اور لوگوں میں پھیلا دی۔