اپنے برقعے سے مسلمان لڑکی نے ہندو کی جان بچائی کیونکہ ۔۔ دیکھیں اس 22 سالہ لڑکی نے جلتے ہوئے ٹرک سے بھارتی ڈرائیور کو زندہ نکالنے کا کارنامہ کیسے کیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 18, 2023

لڑکی نے اپنے برقعے سے غیر شخص کی جان بچا لی۔ جی ہاں دین اسلام اسی بات کا درس دیتا ہے کہ مصیبت میں مبتلا شخص کی مدد کرنا سب سے بڑا ثواب کا کام ہے۔ تو بالکل ایک ایسی ہی مسلمان لڑکی کے آج کل انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک بھارتی مرد کی جان بچا لی۔

ہوا کچھ یوں کہ جواہر السیف نامی یہ لڑکی اپنے بیمار دوست کا حال پوچھ کر اسپتال سے آ رہی تھی تو اس نے سڑک پر دیکھا کے ایک دم سے 2 بڑے ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، اب ٹرک ڈرائیور مدد کیلئے چیخنے چلانے لگا مگر کوئی بھی ڈرتے ہوئے قریب نہ آیا لیکن اس سے دیکھا نہ گیا۔

پھر یہ کار سےت باہر نکلی اور اپنی کار میں بیٹھے دوست کا برقعہ لیا اور فوراََ بھاگتے ہوئے اس شخص کے اوپر ڈال دیا جس سے اس کی جان بچ گئی مگر جسم کا کچھ حصہ جلا ضرور۔ خطرناک حادثے میں جنا بچ جانے کے بعد جب اس نوجوان کو ہوش آیا تو اس نے پوچھا کہ کون ہے وہ نیک خاتون جو مجھ کو یہاں تک لے آئی۔

تو انہیں بتایا گیا کہ یہ 22 سالی لڑکی ہے جس نے برقعے سے آپ کی زندگی بچائی ہے۔ یوں ثابت ہوا کہ آج برقعہ نے ایک مرد کی جان بھی بچائی بلکہ تمام مسلمان عورتوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More