ہم سوکھی روٹی مرچوں کے ساتھ کھاتے تھے پر آج اللہ نے کروڑ پتی بنا دیا ۔۔ یہ مزدور کیسے 1 کمرے کے مکان سے خوبصورت گھر کا مالک بنا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 21, 2023

محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ آپ کی کامیابی شور مچا دے۔ کیونکہ کوئی آپ کے ہاتھ سے چیز چھین کر بھاگ سکتا ہے قسمت سے نہیں لیکن محنے کرنا انسان کا فرض ہے۔

آج ہم یہاں آپکو ایک ایسے پاکستانی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کبھی ایک کمرے کے مکان میں رہتا تھا اور آج لاہور کے سب سے عالی شان گھر میں امیروں کی طرح رہتا ہے، یہ ہے کون، آئیے جانتے ہیں۔

جی ہاں اس شخص کا نام ہے محمد سعید جوکہ آج ایک کامیاب کاروبای اور نامور شخصیت ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ لوگ آج میری امیری دیکھتے ہیں مگر ہمیشہ میرا یہ حال نہ تھا۔ کیونکہ ایک وقت ایسا تھا کہ ہم 7 بہن بھائی، ماں باپ، اور دادی جان ایک ہی کمرے میں رہا کرتے تھے۔ ہر طرف غربت چھائی ہوئی تھی۔

ان حالات میں بھی بابا نے ہمیں پڑھایا ۔ ہمارے اخراجات پورے کرتے کرتے ان کے پاس اتنے پیسے نہیں بچتے تھے کہ وہ خود کیلئے سالن خرید لیں تو وہ آدھا کلو مرچیں اپنے پاس رکھ لیتے اور اس سے روٹی کھا کر اللہ کا شکر ادا کرتے۔ انہی حالات میں میں نے میٹرک کر لیا پھر گوجرانوالہ کے گاؤں سےاٹھا اور لاہور آ گیا۔

یہاں ایک تعلیمی ادارے میں داخلہ لیا جنہوں نے میری قابلیت دیکھتے ہوئے ایران اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیج دیا جہاں گریجویشن کی، اپنا خرچہ چلانے کیلئے مزدوری کی۔ پھر پاکستان آیا تو بھی غریبی نے پیچھا نہ چھوڑا۔ وہی چھوٹی موٹی نوکری کی۔ لیکن غربت کے بادل تو تب چھٹ گئے جب ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں نوکری ملی۔

اب یہاں سے میں نے دیکھا کہ کامیاب لوگ کیسے کاروبار کرتے ہیں اور آج دیکھیں خود کی کمپنی ہے، شاہانہ زندگی گزارتے ہیں۔ یہاں تمام نوجوانوں کو پیغام بھی دینا چاہتا ہوں کہ امپورٹ، ایکسپورٹ کریں، بڑی بڑی ڈیل کروائیں اور اپنا کمیشن ان سے لیں۔ اب ان پیسوں کو کسی منافع بخس کاروبار میں لگائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More