غم منانے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا ۔۔ لڑکے نے نانا کی آخری رسومات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی، پھر لوگوں نے نوجوان کے ساتھ کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Mar 21, 2023

اپنے کسی پیارے کے دنیا سے چلے جانے پر غم کیا جاتا ہے اور ان کے لیے پڑھائی کی جاتی ہے۔ مگر ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس نے اپنے پیارے کو کھو دینے پر کچھ عجیب کیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو اسی نوجوان سے متعلق بتائیں گے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور یوٹیوبر نے اپنے نانا کی وفات پر وی لاگ اپ لوڈ کیا جس کے بعد لوگوں نے اس پر سخت تنقید کی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی یوٹیوبر لکشے چوہدری کو اپنے نانا کی موت پر ان کی آخری رسومات کا وی لاگ بنانا مہنگا پڑا۔

لکشے نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی جس میں وہ نانا کی موت کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے اپنے رشتے داروں سے نانا کی موت سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

نوجوان کی جانب سے یہ ویلاگ تین روز قبل بنایا گیا جسے ایک لاکھ پانچ ہزار بار دیکھا جا چکا ہے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لکشے کے نانا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں ٹوئٹر صارفین نے مذکورہ یوٹیوبر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکشے کی ویڈیو کا تھمبنیل شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کانٹینٹ کریئٹر جو ان کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی یوٹیوبر کے ویلاگ پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More