کہیں کھانے کی چیزیں سستی ہوگئیں تو کہیں پوری گلی سجا دی۔۔ رمضان سے پہلے مختلف ممالک میں کیا تیاریاں کی جارہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 21, 2023

یوں تو رمضان المبارک خاص طور پر مسلمانوں کے لئے اللہ کا تحفہ ہے۔ لیکن اس ماہ مبارک کی برکت ہی ایسی ہے کہ غیر مسلم بھی اس مہینے میں سکون حاصل کرتے ہیں۔ اس سال رمضان کی آمد کے موقع پر پہلی بار لندن کی سڑک کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لندن کی سینٹرل روڈ کو خوبصورت چاند، تاروں اور لانٹینوں سے جگمگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہیپی رمضان بھی لکھا گیا ہے۔

مختلف ممالک میں ڈسکاؤنٹ

دوسری طرف آسٹریلیا میں بھی مسلمانوں کے بابرکت مہینے کی آند میں پر خصوصی سیل لگا دی گئی ہے۔ وہاں کے مختلف اسٹورز پر کھانے پینے کہ چیزوں سے لے کر عام ضروریاتِ زندگی کی چیزیں پر 40 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔ یہی حال یو اے ای میں بھی ہے۔ غرض تمام دنیا میں ہی اس مبارک مہینے کی آمد پر کوئی نہ کوئی خاص تیاری کی جارہی ہے۔

البتہ پاکستان میں صورتحال مختلف ہوتی ہے اور ہر شے کی قیمت کئی گنا بڑھا دی جاتی ہے۔ لالچی تاجر اس موقع کا خوب فائدہ اٹھاتے ہیں اور 10 روپے کی چیز کو 30 روپے میں بیچ کر خوب مال بٹورتے ہیں

ہماری التجا ہے کہ حکمران اپنی ذمہ داری سمجھیں اور کم سے کم رمضان المبارک میں لالچی اور منافع خور تاجروں سے عوام کو محفوظ رکھیں۔ تھوڑا سبق ان غیر مسلموں سے ہی سیکھ لیں جو ہم سے زیادہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More