مسجد الحرام میں کتنے افراد کو اعتکاف کی اجازت ہو گی؟

ہم نیوز  |  Mar 21, 2023

مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے 2500 افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے اور ان کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کردیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ اعتکاف کرنے والوں کا اندراج ہوگا اور انہیں خصوصی کارڈ دیئے جائیں گے اور ہر ایک کو خاص جگہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے مرد وخواتین کو تمام سہولتیں فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام کے تہہ خانے کو مردوں کے لیے مختص کردیا گیا ہےجب کہ خواتین کے لیے کنگ فہد توسیعی حصے کی پہلی منزل میں پچھلے مصلوں کو خواتین کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More