روزہ اللہ کے قریب اور بیماریوں سے دور لے جاتا ہے کیونکہ ۔۔ مہنگی ادویات سے دور نہ ہونے والی بیماریاں روزے سے کیسے ٹھیک ہوسکتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 22, 2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، رمضان کے مبارک مہینے میں روزہ عبادت کرکے اللہ کی خوشنودی کے علاوہ صحت کیلئے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

مسلمانوں کو جہاں روزہ رکھنے سے روحانی طور پر اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے وہیں جسمانی صحت کو بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق روزہ نا صرف ذیابطیس، بلند فشار خون اور انسانی وزن کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ دماغی افعال کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

روزہ رکھنے کی وجہ سے انسانی جسم میں بڑھاپا آنے کے عمل میں کمی آتی ہے اور انسان کی زندگی طویل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

روزہ سردرد، گھبراہٹ اور ڈپریشن دور کرتا ہے اور اس سے طبیعت میں تازگی پیدا ہوتی ہے۔سال میں ایک ماہ روزے رکھنے سے جسم کو اپنی مرمت کرنے کا موقع مل جاتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی صحت بڑی حد تک بحال ہوجاتی ہے۔

روزہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلاتا ہے اور وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔روزہ پھیپھڑوں کو آرام دیتا ہے جس سے پھیپھڑوں میں جما ہوا خوب بھی صاف ہوجاتا ہے۔

روزہ جلد کو پھٹنے سے بچاتا ہے اور آنکھوں کو روشن کرتا اور بصارت کو بھی تیز کرتا ہے۔روزے کی وجہ سے انسانی جسم میں دفاع کا نظام بہتر اور مضبوط ہوتا ہے۔کینسر کے مریضوں کو بھی روزہ رکھنے کی وجہ سے مرض سے لڑنے کیلئے طاقت ملتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More