ایک اور ملک میں رات گئے چاند نظر آنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

کابل: افغانستان میں بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات سوا 11 بجے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان میں بھی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان رات 10 بجے کے بعد کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More