رمضان المبارک، بینکوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

کراچی: اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کار دوبارہ تبدیل کردیئے۔

اب تمام بینک کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3بجے تک ہوں گے۔

جمعتہ المبارک کو بینک صبح ساڑھے آٹھ بجے کھلیں گے اوربغیر وقفہ کئے ایک بجے تک لین دین کریں گے۔

پیر تا جمعرات دن 2سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More