بابا کے بغیر پہلا رمضان انتہائی تکلیف دہ ہے ۔۔ لوگوں کو خوشیاں دینے والے عامر لیاقت کی یاد میں ان کے بچے رونے لگے، جذباتی الفاظ وائرل

ہماری ویب  |  Mar 23, 2023

والد سر پر ہو توزندگی پھولوں سے بھرا گارڈن محسوس ہوتی ہے۔ مگر رمضان کے مبارک مہینے میں مشہور اینکر عامر لیاقت ہم میں موجود نہیں۔ ایسے میں ان کے بچوں دعا اور احد نے انتہائی جذباتی الفاظ کہے۔

دعا نے روتے ہوئے لکھا کہ آپ سب نے مجھے میرے والد عامر لیاقت حسین کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، خاص کر وہ جو ہر ایک کی زندگی میں ایک ایسی نمایاں شخصیت تھے جنہیں بھلایا بھی نہیں جا سکتا۔

مزید یہ کہ میرے والد نے رمضان ٹرانسمیشن کو متعارف کروایا، اگر وہ آج زندہ ہوتے تو وہ آج بھی بس یہی چاہتے کہ اپنے پروگرام کے ذریعے اپنے ناظرین کے درمیان اس رمضان میں اسلام کی تعلیمات کو عام کریں۔ آخر میں والد کیلئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کے مثبت پیغام اور ان کی خدمات کو یاد رکھیں۔

اس کے علاوہ بے شک بابا اس رمضان اور آنے والے تمام رمضانوں میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن وہ ہمارے دلوں اور دعا میں رہیں گے۔ یہی نہیں بیٹے احد نے بھی والد کی یاد میں نظم شیئر کی ہے۔جس کے بول کچھ یوں تھے۔

زندگی گلزار تھی آپ کی شخصیت سے، میٹھی تھی آپ کی پُر مشفق گفتگو سے، بچپن سے جوانی تک کا سفر ہوا آپ کی انگلی پکڑ کے، آگے کی منزلوں میں ہاتھ خالی خالی لگیں گے، تنہائی میں گزارش ہوتی ہے آپ کے سائے کی، ہر گزرتے ہوئے لمحے، ہر جاگتے ہوئے پل، شدت سے محسوس ہوتی ہے۔

کمی آپ کی، دعائیں تو کرتے رہیں گے، آپ کے لیے تاحیات، مگر نہ بھلا پائیں گے بیتے لمحات، رمضان مبارک بابا۔

واضح رہے کہ بیٹا بیٹی کے یہ دکھ بھرے الفاظ پہلی اور سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More